Post Main Ad Panel
Read in English ڈائینگ ملز میں کیمیکل گرنے سے 22 سالہ نوجوان شدید جھلس گیا

ڈائینگ ملز میں کیمیکل گرنے سے 22 سالہ نوجوان شدید جھلس گیا

24 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں واقع رحمان ڈائینگ ملز میں کام کے دوران کیمیکل گرنے سے ایک نوجوان شدید جھلس کر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائیوو روڈ پر واقع ڈائینگ ملز میں 22 سالہ محمد سفیان ولدیت/سکونت چک نمبر 51 جی بی (سرگودھا روڈ بائی پاس، فیصل آباد) معمول کے مطابق کام میں مصروف تھا کہ اچانک کیمیکل گرنے سے حادثہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

Post Bottom Ad Panel