Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب کونسل آف آرٹس میں 21 ویں سالانہ قرآنی خطاطی کی نمائش کا انعقاد: کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے افتتاح کر دیا

پنجاب کونسل آف آرٹس میں 21 ویں سالانہ قرآنی خطاطی کی نمائش کا انعقاد: کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے افتتاح کر دیا

25 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 21 ویں سالانہ قرآنی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کیا۔

نمائش میں ملک بھر سے آئے ہوئے 250 سے زائد خطاطوں کے تیار کردہ نادر اور خوبصورت فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ قرآنی خطاطی امتِ مسلمہ کا انتہائی قابلِ قدر ورثہ ہے، جو نہ صرف فنکاروں کو روحانی تسکین اور اپنے فن کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ قرآن پاک کی عظمت کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل عمران رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زہرہ بتول، اور آرگنائزرز گلزار بٹ و سلامت علی بھی موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نمائشوں کے انعقاد سے ابھرتے ہوئے خطاطوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں سینئرز کے کام سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel