Post Main Ad Panel
Read in English سانحہ کارساز کی 19 ویں برسی: گھنٹہ گھر فیصل آباد میں پیپلز پارٹی اور لیبر بیورو کا شہدائے جمہوریت کو زبردست خراجِ تحسین

سانحہ کارساز کی 19 ویں برسی: گھنٹہ گھر فیصل آباد میں پیپلز پارٹی اور لیبر بیورو کا شہدائے جمہوریت کو زبردست خراجِ تحسین

45 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز لیبر بیورو (پی ایل بی) فیصل آباد کے رہنماؤں اور جیالوں نے سانحہ کارساز کی 19 ویں برسی کے موقع پر گھنٹہ گھر فیصل آباد میں ایک دعائیہ تقریب اور اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں شہدائے کارساز اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام پیپلز لیبر بیورو سٹی فیصل آباد کے صدر سید علی اکبر کاظمی چندے شاہ کی زیرِ قیادت کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایل بی لال حسین راشد اور سٹی صدر سید علی اکبر کاظمی چندے شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب اور عظیم قربانیوں کی داستان ہے، اور شہداء کا خون پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کے مشن کو مکمل کیا جائے گا۔

تقریب میں صوبائی ممبر سٹڈی سرکل پی پی پی وسطی پنجاب رفیق عمار بھٹی، سٹی صدر پیپل ٹریڈر سیل آفتاب احمد بٹ، جنرل سیکرٹری پی ایل بی ملک عمر حیات، سینئر رہنما میاں زکریا حسن ڈار، اور سابق جنرل سیکرٹری ٹکٹ ہولڈر چوہدری عدیل تاج نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈویژنل سینئر نائب صدر پی ایل بی میاں ارشد ندیم، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ، سینئر رہنما محمد جاوید، چوہدری عبدالحمید ڈھلوں، احمد نواز، محمد اسماعیل، یوسف منہاس، زوار حسین لونا، نصیر احمد انصاری اور ناصر مسيح مٹو بھی موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک اور جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور کارکنان عوام کے حقوق، انصاف اور جمہوریت کی بلا تعطل جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور تمام شہدائے کارساز کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

 

Post Bottom Ad Panel