Post Main Ad Panel
Read in English 15 سالہ وسیم عباس قتل کیس: پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج، گرفتار ملزم توقیر عدالت میں پیش

15 سالہ وسیم عباس قتل کیس: پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج، گرفتار ملزم توقیر عدالت میں پیش

30 ویوز

ملتان: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ملتان میں 15 سالہ وسیم عباس کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر کے مرکزی ملزم توقیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسے عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مقتول وسیم عباس الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر ٹھیکیدار توقیر کے پاس ملازم تھا۔ ملزم کی جانب سے مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے باعث وہ کام چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ الزام ہے کہ توقیر نے اپنے ساتھی امجد کے ساتھ گاڑی میں وسیم کا تعاقب کیا اور اسے جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی تلے کچل دیا۔ ٹکر کے نتیجے میں وسیم کا سر عمارت کے ستون سے جا لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

موقع پر موجود عین شاہدین اور مقتول کے چچازاد کے مطابق، وسیم نے واقعے سے کچھ دیر قبل ہی اپنی جان کو درپیش خطرے کا اظہار کیا تھا اور اسے کام چھوڑنے کی رنجش پر نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے مرکزی ملزم توقیر کو موقع سے حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی امجد کی تلاش جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel