Post Main Ad Panel
Read in English اسلام نگر میں 14 سالہ بچے پر گرم چائے گرانے کا واقعہ: پولیس نے بااثر ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا

اسلام نگر میں 14 سالہ بچے پر گرم چائے گرانے کا واقعہ: پولیس نے بااثر ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا

4 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد کے علاقے اسلام نگر میں چائے کے اڈے پر کام کرنے والے 14 سالہ بچے کے چہرے پر گرم چائے ڈال کر جھلسانے کے واقعے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بااثر ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائے کے اڈے پر محنت مزدوری کرنے والے 14 سالہ واجد نے گاہک فیصل کو چائے پیش کی۔ کپ میں چائے کم ہونے کے اعتراض پر بچے نے معمول کے مطابق مقدار میں چائے دینے کا بتایا، جس پر ملزم فیصل نے طیش میں آ کر کھولتی ہوئی گرم چائے 14 سالہ واجد کے چہرے پر پھینک دی۔ گرم چائے گرنے سے واجد کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو حراست میں لے کر قانونی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں بالخصوص کمسن محنت کشوں پر تشدد کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel