لاہور میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ ریپ کیس کا پراسرار کیا واقعی پکڑا گیا
کرائم

لاہور میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ ریپ کیس کا پراسرار کیا واقعی پکڑا گیا

04 July 2026

(ڈیجیٹل اطلاع)  لاہور میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ ریپ کیس کا پراسرار کیا واقعی پکڑا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے غیرملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے کیس میں نامزد ملزم باس کو دھر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم ’باس‘ سمیت چار افراد کو رات گئے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے تین افراد نے خاتون کا ریپ کیا ہے۔ پولیس نے زیرحراست ملزمان اور خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھیج دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےخواتین سے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں انیس ہزار ڈالر ٹرانسفر کروائے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نےخواتین کے ساتھ کرپٹومیں چار سے پانچ لاکھ ڈالر انویسٹ کیے ہوئے تھے، گرفتار ملزموں کے موبائل فون بھی فرانزک کے لیے بھیج دیےگئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، وہ عام قیدیوں کی طرح پہلے دن سے اب تک حوالات میں بند ہیں، زیر حراست ملزمان کو ہتھکڑی لگا کرعدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل غیرملکی خواتین کو اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار اور دیگر ملزمان کی جانب سے غیرملکی خواتین کو مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔