بلوچستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں‌ 54 دہشت گرد ہلاک، 42 جوان شہید
جنگ کی خبریں

بلوچستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں‌ 54 دہشت گرد ہلاک، 42 جوان شہید

09 July 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 54 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 42 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار روز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے ہیں، پہلا واقعہ 4 اور 5 جولائی کی درمیانی شب ہوا جب فتنہ الخوارج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
"منگی ڈیم کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں 4 شہری اور 9 اہلکار شہید، 15 خوارج جہنم واصل”
انہوں نے کہا کہ منگی ڈیم کوئٹہ پمپنگ اسٹیشن کے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، جس میں 4 شہری شہید ہوئے، پولیس کے جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 15 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے9 اہلکاروں  نے جام شہادت نوش کیا، پولیس کے جوان بچے اسی علاقے کے ہیں، پولیس کیساتھ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا فتنہ الخوارج کے پاس ہمارے یرغمال بچے موجود تھے۔
"زیارت میں متعدد خوارج مارے جاچکے، 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا”
زیارت کے پہاڑوں میں مسلسل فائرنگ کا تبادلہ چل رہا ہے جس میں متعدد خوارج مارے جاچکے ہیں 18 بہادرجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنا ہے کہ دہشت گردوں کیساتھ انگیجمنٹ اب تک چل رہی ہے جس میں اب تک 11 خوارج ہلاک ہوچکے ہیں، اب تک کل 27 بہادر پولیس کے جوان شہید ہوچکے ہیں اور 26 خوارج جہنم واصل ہوچکے ہیں۔
"تیسرا واقعے میں کانوائے پر حملہ ہوا، 10 جوان شہید، 14 خوارج ہلاک”
انہوں نے بتایا  کہ تیسرا واقعہ  آج پیش آیا، آپریشن کانوائے پر حملہ کیا گیا ہے، بی ایل اے کے حملے میں 10 جوان شہید ہوئے ہیں اور جواب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج مارے گئے۔