(ڈیجیٹل اطلاع) رضا ڈار سے رابطے میں رہنے والا پراسرا ’باس‘ کون ہے ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ لاہور میں غیرملکی خاتون کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے لیکن 164 کے بیان اور تصویر سے واضح ہے کہ یہ جیسے کسی فلم کا اسکرپٹ ہے جس کی ہر لائن نئی پرتھ کھول رہی ہے۔ خواتین کی بازیابی کا واقعہ بڑا عجیب و غریب ہے جس میں رضا ڈار دونوں خواتین ایئرپورٹ کی طرف لے کر چلتے ہیں وہاں اسٹیفنی اپنے موبائل پر ایئرپورٹ کی لوکیشن لگادیتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ یہ لوکیشن تو ایئرپورٹ کی ہے ہی نہیں اور وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ علاوہ ازیں رضا ڈار اس دوران کسی ’باس‘ کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں، خاتون گیبرئیل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رضا ڈار کو چیختے ہوئے لوگ بتا رہے تھے کہ یہاں تو باس کی ہدایات کچھ اور ہیں۔