بس کھائی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
نیشنل

بس کھائی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

03 July 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) بس کھائی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ اے آر وائی نیوز کےنمائندے رفیق ژوب کے مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے۔ ڈی سی ژوب کا کہنا ہے کہ حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔