فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
2026 فیفا ورلڈ کپ

فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

27 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) فیفا ورلڈ کپ (Fifa World Cup 2026)میں گروپ آئی کے مقابلے مکمل، فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بوسٹن میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔ عثمان ڈیمبیلے نے ساتویں، بیسویں اور بتیسویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی بن گئی، جبکہ چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں اسکور کیا۔ ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے کیا، ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں دس تبدیلیاں کیں تھیں۔