سوئزر لینڈ میں آرمی چیف اور وفد کو نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ پاکستانی انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا
جنگ کی خبریں

سوئزر لینڈ میں آرمی چیف اور وفد کو نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ پاکستانی انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا

24 June 2026

 

(ڈیجیٹل اطلاع) سوئزر لینڈ میں آرمی چیف اور وفد کو نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ پاکستانی انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا۔ اسلام آباد، معروف بین الاقوامی صحافی اور تجزیہ کار  پیپ اسکوبار کی جانب سے ایک انتہائی سنسنی خیز اور غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کے آرمی چیف اور پاکستانی وفد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے پاکستانی انٹیلیجنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں بین الاقوامی صحافی پیپ اسکوبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی عسکری انٹیلیجنس نے انتہائی معتبر معلومات اور شواہد حاصل کیے تھے۔ جس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے براہِ راست احکامات پر موساد سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ موجود وفد پر قاتلانہ حملے کی تیاریاں کر رہی تھی۔