سٹی
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر8 محرم آلحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا
24 June 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد کے ضلع بھر میں 165 مجالس منعقد ہوں گی اور 63 جلوس برآمد ہوں گے۔۔ لائل پور ڈویژن میں 19 مجالس اور 04جلوس برآمد جائیں گے۔۔ اقبال ڈویژن میں 43 مجالس اور 16 جلوس ،مدینہ میں 24 مجالس 13جلوس برآمد ہوں گے۔۔ جڑانوالہ ڈویژن میں 47 مجالس 21 جلوس اورصدر ڈویژن میں 31 مجلس اور09 جلوس برآمد ہوں گے۔۔آٹھ محرم الحرام کے موقع پر2800 سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔۔ جس میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلان،کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔۔ مجالس و جلوسوں کے روٹس،دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں، پکٹس اور مکانوں کی چھتوں پر سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں۔۔ اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مجالس،جلوسوں کے روٹس،حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔۔ مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کرنے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔۔ عزاداران کی سیکیورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔