(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین مقدمات میں مطلوب 25 گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور بوگس چیک کےاشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، تفتیش جاری.. گرفتار ملزمان میں یوسف، مرتضی، اویس، علی، رفاقت، عباس، امجد وغیرہ شامل ہیں۔۔اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان، مفرور عناصر اور قانون شکن عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں، شہریوں کے امن کوخراب کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔