(ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی فیصل آباد کی مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی ہے۔ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلی مریم نواز کے شکر گزارہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیر بلال اکبر،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔ منتظمین میں جعفر نقوی، سید افتخار نقوی، حسنین شیرازی، محمد قاسم، تصدق حسین شامل ہے۔ عباس حیدر، ممتاز حسین، آغا مہندی اور عمار علی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات میں کمشنر فیصل آباد اور آر پی او سہیل سکھیرا و دیگر افسران موجود تھے۔ عظمیٰ بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران مجالس کے منتظمین سے مسلسل رابطوں میں ہیں، عاشورہ کے جلوس اور مجالس کا پرامن انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے، عزاداروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام میں ہم آہنگی قابل ستائش ہے، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا حکومتی اقدامات سے مطمئن ہونا خوش آئند بات ہے۔