فیصل آباد: نجی شاپنگ مال پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان ہلاک
سٹی

فیصل آباد: نجی شاپنگ مال پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان ہلاک

24 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد نجی شاپنگ مال پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیے۔۔ جاں بحق نوجوان منیب طالبعلم تھا اور ساتھ دکان پر کام کرتا تھا۔۔ مقتول منیب سر میں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔۔ فائرنگ سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر کی گئی۔۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایم نیوز نے حاصل کر لی۔۔ فوٹیج میں فائرنگ سے نوجوان کو زخمی ہو کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔۔ فائرنگ سے دکان میں بھگدڑ مچتے اور شیشے ٹوٹتے بھی دیکھا جا سکتاہے