سٹی
فیصل آباد میں محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کمر کس لی
24 June 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا رات گئے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ۔۔ اس موقع پرایس پی لائل پور ڈویژن ،اے سی سٹی اور دیگر افسران ہمراہ موجود تھے۔۔ جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، کنٹرول رومزاور سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔۔ جلوس کے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم کا بھی جائزہ۔۔ اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین اور ڈٹی کمشنر ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ جلوس کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، روٹ کلیئرنس اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فرائض میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جلوس کے روٹس پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہی ہے، وزٹ کے دوران منتظمین اور تاجر وفد سے بھی ملاقات اور فول پروف انتظامات کی مکمل یقین دہانی کروائی