لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی واپس لینے کا امکان
2026 فیفا ورلڈ کپ

لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی واپس لینے کا امکان

23 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی میزبانی واپس لینے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز پچ کی رپورٹ کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی بھی خدشات کا شکار ہوگئی۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کی پچ کو غیر مطمئن ریٹنگ دی تھی، ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے اوول کو دی جا سکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی نے 2031ء تک ڈبلیو ٹی سی فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے رکھی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی واپس لینے کے باوجود لارڈز دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا، ای سی بی کے ساتھ معاہدے کے مطابق لارڈز کو 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی ملنا لازمی ہے۔