فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی لمحہ،دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا فاتحانہ آغاز، میسی کی تاریخی ہیٹرک
2026 فیفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی لمحہ،دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا فاتحانہ آغاز، میسی کی تاریخی ہیٹرک

17 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع)فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اپنے پہلے میچ میں الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ میچ کے ہیرو لیونل میسی رہےجنہوں نےہیٹرک اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کر لی، ارجنٹینا نے الجزائر کو0-3 سے شکست دے دی۔ میسی نےمیچ میں تینوں گول اسکورکیےاوراپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ اس شاندارکارکردگی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سےزیادہ 16 گول کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے برابر آگئے ہیں۔ یہ مقابلہ میسی کے لیےایک اورتاریخی موقع بھی تھا کیونکہ انہوں نے ارجنٹینا کی جانب سے اپنا 200واں بین الاقوامی میچ کھیلا اورچھ مختلف ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔