انڈونیشیا کے جزیرے میں 6.7 شدت کا زلزلہ
انٹرنیشنل

انڈونیشیا کے جزیرے میں 6.7 شدت کا زلزلہ

16 June 2026

(ڈیجیٹل اطلاع) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ انڈونیشین محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جبکہ سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔