جنگ کی خبریں
ترک وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیک ٹو بیک رابطے
08 June 2026
(ڈیجیٹل اطلاع) ترک وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیک ٹو بیک رابطے کئے ہیں۔ انہوں نے ترک وزیر خارجہ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے فون پر الگ الگ بات کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ نے فرانسیسی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات کی گئی۔ دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطری وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔