Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ اہتمام مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات جاری، ممبر پی پی ایس سی حسن اقبال کا امتحانی مراکز کا دورہ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ اہتمام مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات جاری، ممبر پی پی ایس سی حسن اقبال کا امتحانی مراکز کا دورہ

20 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے زیرِ انتظام تحصیل سپورٹس آفیسر، ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ منیجر سمیت مختلف سرکاری محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری امتحانات فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جاری ہیں، جن کی شفافیت اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن حسن اقبال نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ممبر پی پی ایس سی حسن اقبال نے امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا، امتحانی ہالز میں نصب موبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن حیدر فاروق اور محمد عاصم شیخ نے ممبر پی پی ایس سی کو امتحانی عمل اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن حسن اقبال نے امتحانی مراکز میں موجود امیدواروں سے براہِ راست گفتگو بھی کی اور ان سے انتظامات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ پی پی ایس سی کی جانب سے فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

Post Bottom Ad Panel