Post Main Ad Panel
Read in English واسا فیصل آباد کی بڑی انتظامی کارروائی، 127 افسران و ملازمین کی پیٹرولیم (POL) سہولیات فوری طور پر منسوخ

واسا فیصل آباد کی بڑی انتظامی کارروائی، 127 افسران و ملازمین کی پیٹرولیم (POL) سہولیات فوری طور پر منسوخ

43 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) فیصل آباد کی انتظامیہ نے سخت مالیاتی اور انتظامی فیصلوں کے تحت واسا کے 127 افسران و ملازمین کو فراہم کی جانے والی پیٹرولیم (POL) کی سہولیات فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

احکامات کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن واسا کی جانب سے یہ نوٹیفیکیشن ایم/ایس سٹار پیٹرولیم (ڈیلر ہاسکول)، ملت روڈ نزد نورپور اسٹاپ فیصل آباد کے نام جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکمنامے کے ساتھ مستفید ہونے والے تمام متعلقہ ملازمین کے نام، عہدے، ریفرنس نمبرز اور ان کے زیرِ استعمال گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن نمبرز کی تفصیلی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے۔

فہرست میں شامل عملے میں ایڈمن آفیسر، بیلدار، چوکیدار، کلرک، الیکٹریشن، فٹر، جنریٹر آپریٹر، ہیڈ کلرک، جونیئر کلرک، مالی، مکینک، نائب قاصد، پلمبر، پمپ آپریٹر، ریکارڈ کیپر، اکاؤنٹنٹ، سینئر کلرک، سیور سپروائزر اور سیورمین سمیت مختلف کیٹیگریز کے ملازمین شامل ہیں۔ واسا انتظامیہ نے متعلقہ پیٹرولیم ڈیلر اور تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر فوری اور من و

عن عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ احکامات کی خلاف ورزی نہ ہو۔

Post Bottom Ad Panel