Post Main Ad Panel
Read in English پینسرا میں دوہرا قتل: سابقہ رنجش پر فائرنگ سے محمد اکرام عرف بلا گجر اور اقبال قتل، آر پی او فیصل آباد کا نوٹس

پینسرا میں دوہرا قتل: سابقہ رنجش پر فائرنگ سے محمد اکرام عرف بلا گجر اور اقبال قتل، آر پی او فیصل آباد کا نوٹس

67 ویوز

فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 275 ج ب پینسرا (جھنگ روڈ) پر سابقہ دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے قتل کے واقعے کا ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سانول اور اس کے ساتھیوں نے سابقہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے محمد اکرام عرف بلا گجر اور اقبال کو قتل کر دیا۔ آر پی او فیصل آباد نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آر پی او انعام الرحمن ملک نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مقتولین کے غمزدہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel