Post Main Ad Panel
Read in English طوبٰی حسن کی شاندار بالنگ، چیمپیئنز نے پی سی بی ویمنز سپر-3 ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا

طوبٰی حسن کی شاندار بالنگ، چیمپیئنز نے پی سی بی ویمنز سپر-3 ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا

5 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پی سی بی ویمنز سپر-3 ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چیمپیئنز نے واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

میچ میں واریئرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔ واریئرز کی جانب سے حفصہ خالد اور روائیل فرحان نے 19, 19 رنز بنائے۔ چیمپیئنز کی کپتان اور رائٹ آرم لیگ اسپنر طوبٰی حسن نے 26 رنز کے عوض 4 جبکہ لیفٹ آرم اسپنر مومنہ ریاست نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں।

جواب میں چیمپیئنز نے 115 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سدرہ امین 39 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ اوپنر کومل خان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ واریئرز کی جانب سے رامین شمیم نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ طوبٰی حسن کو میچ کی بہترین کھلاڑی جبکہ عائشہ رحمان کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Post Bottom Ad Panel