فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 598 پل پیرہ میں کھیتوں میں کام کے دوران ٹریکٹر روٹا ویٹر مشین کی زد میں آ کر 35 سالہ شخص دردناک طور پر جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ عرفان ولد مغلوب روٹا ویٹر مشین کی صفائی کے دوران اس میں پھنسی گھاس نکال رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین کے تیز رفتار بلیڈز میں آ گیا۔ مشین نے لمحوں میں اس کے پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فیصل آباد کی امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت تگ و دو کے بعد مشین کو کاٹ کر متوفیہ کی ڈیڈ باڈی باہر نکالی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو غمزدہ لواحقین کے حوالے کر دیا۔