ایف آئی سی فیصل آباد میں تھیلیم اسکین سہولت کا فقدان: 6 اضلاع کے سائلین متاثر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس کا مطالبہ
فیصل آباد: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (FIC) میں دل کے مریضوں کی تشخیص و علاج کے لیے انتہائی اہم ترین "تھیلیم اسکین" (Thallium Scan) مشین گزشتہ تقریباً 2 سال سے غیر فعال پڑی ہے، جس کے باعث فیصل آباد ڈویژن اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں سائلین شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھیلیم اسکین کے ذریعے دل کی شریانوں کی بندش، خون کی فراہمی اور بائی پاس یا اینجیو گرافی کے بعد دل کے پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ فیصل آباد کے کسی بھی نجی لیب میں یہ سہولت میسر نہ ہونے اور صرف پن م (PINUM) ہسپتال میں سنگل مشین ہونے کے باعث مریضوں پر بوجھ شدید بڑھ چکا ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبا ٹیک سنگھ، گوجرہ اور چنیوٹ کے مریض علاج کے لیے ایف آئی سی پر انحصار کرتے ہیں، تاہم صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کے متعدد دوروں کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا۔
موقف دیتے ہوئے ایم ایس ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم اختر کا کہنا تھا کہ تھیلیم اسکین مشین خراب نہیں بلکہ اپنی کیمیائی و آپریشنل میعاد (Operational Lifespan) پوری کر چکی ہے، حکومتِ پنجاب ہسپتال کو نئی مشین فراہم کرے گی۔ متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لے کر نئی تھیلیم اسکین مشین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔