Post Main Ad Panel
Read in English دورانِ ڈیوٹی شہری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن معطل

دورانِ ڈیوٹی شہری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن معطل

22 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے دورانِ ڈیوٹی ایک شہری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینئر ٹریفک وارڈن مستنصر حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے عوامی شکایت اور واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور شہری سے بدسلوکی کے الزام میں سینئر ٹریفک وارڈن مستنصر حسین کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی۔

سی ٹی او نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے معاملہ ڈی ایس پی ٹریفک کے سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انکوائری فوری طور پر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داری کا تعین کر کے مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel