Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ صدر پولیس کی کامیابی: 6 سال سے روپوش اشتہاری ملزم شاہد جاوید گرفتار

تھانہ صدر پولیس کی کامیابی: 6 سال سے روپوش اشتہاری ملزم شاہد جاوید گرفتار

14 ویوز

فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی خصوص ہدایات پر فیصل آباد پولیس نے دھوکہ دہی اور مالی فراڈ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بیوہ خاتون سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائنسی اور تفتیشی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 6 سال سے روپوش اشتہاری ملزم شاہد جاوید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد جاوید نے چھ سال قبل متاثرہ بیوہ خاتون رخسانہ بی بی کو ایک پلاٹ فروخت کرنے کے بہانے بیعانہ کی مد میں سنگین فراڈ کر کے بھاری رقم ہڑپ کر لی تھی۔

بعد ازاں جب متاثرہ بیوہ خاتون نے مذکورہ پلاٹ کی سرکاری ملکیت کا ریونیو ریکارڈ چیک کروایا تو انکشاف ہوا کہ پلاٹ کی حقیقی ملکیت کسی دیگر شخص کے نام پر درج ہے اور ملزم نے جعل سازی سے رقم ہتھیا کر دھوکہ دیا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانون کے مطابق باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بیوہ خاتون سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی رقم کی مکمل برآمدگی کے لیے ملزم سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تھانہ صدر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور بالخصوص بیوہ خواتین کے مالی حقوق پر ڈاکا ڈالنے اور جعلسازی کرنے والے عناصر کسی رعایت یا ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور لٹیروں کی سرکوبی کے لیے فیصل آباد پولیس بلا تفریق اقدامات جاری رکھے گی۔

Post Bottom Ad Panel