Post Main Ad Panel
Read in English معروف بیکنگ انڈسٹری پر چھاپہ، 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ

معروف بیکنگ انڈسٹری پر چھاپہ، 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ

28 ویوز

فیصل آباد: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کا معیار برقرار رکھنے کے لیے اپنے جاری کریک ڈاؤن کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں ایک معروف مبینہ بیکنگ انڈسٹری پر اچانک چھاپہ مار کر 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی براہِ راست زیرِ نگرانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، تفتیشی ٹیم نے چھاپے کے دوران بیکنگ انڈسٹری میں صفائی ستھرائی کے شدید ناقص اور غیر معیاری انتظامات پائے، جس پر فورا 150,000/- روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غذائی اشیاء تیار کرنے والے تمام اداروں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں بلا تفریق اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel