Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ لنڈیانوالہ میں خونی ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب، خود کو گولی مارنے والا مدعی ہی ملزم نکلا

تھانہ لنڈیانوالہ میں خونی ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب، خود کو گولی مارنے والا مدعی ہی ملزم نکلا

6 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے خونی ڈکیتی کی مبینہ واردات کی تفتیش کے دوران بڑا ڈراپ سین کرتے ہوئے خود کو زخمی کر کے جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا منصوبہ تیار کیا اور سنسنی پھیلانے کے لیے خود کو فائر مار کر شدید زخمی ظاہر کیا، جس کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر عدیل مصطفیٰ نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو مشکوک جانا اور سائنسی و جدید خطوط پر تفتیش شروع کی۔

پولیس کی حکمتِ عملی اور کڑے سوالات کے سامنے ملزم نے گھٹنے ٹیک دیے اور اپنے خود ساختہ منصوبے کا راز اگل دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنی اس قبیح حرکت پر شدید شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے اور پولیس کو گمراہ کرنے پر قانون کے مطابق عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel