Post Main Ad Panel
Read in English تاندلیانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چور گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

تاندلیانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چور گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

10 ویوز

فیصل آباد: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد کی ہدایت پر مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے 4 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیل شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گروہ کے سرغنہ محمد نواز کو اس کے دیگر تین ساتھیوں محمد بلال، افضل عباس اور شفقت سمیت حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے شہری محمد شہزاد کے گھر میں داخل ہو کر اس کی 8 بکریاں چوری کر لی تھیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ مویشیوں کی مکمل برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی مال و اسباب سے محروم کرنے والے مجرمان کو سخت سے سخت قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel