Post Main Ad Panel
Read in English راجباہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 45 سالہ راہگیر جاں بحق، موٹر سائیکل سوار زخمی

راجباہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 45 سالہ راہگیر جاں بحق، موٹر سائیکل سوار زخمی

39 ویوز

فیصل آباد: 25 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): جھنگ بازار چوک، راجباہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک نا معلوم راہگیر جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ راہگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ موٹر سائیکل سوار حبیب کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال ٹومنتقل کر دیا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel