Post Main Ad Panel
Read in English این سی سی آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ کے لیے فعال سمیں فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ کے لیے فعال سمیں فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

54 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناخت کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں استعمال ہونے والی فعال سمیں فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان ان دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں سہولت کاری فراہم کر رہے تھے جن کے ذریعے شہریوں کو ورغلا کر رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقل کروائی جاتی تھی۔ این سی سی آئی اے نے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 220 فعال سمیں اور 2 موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا  ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel