Post Main Ad Panel
Read in English ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر احسن طاہر کا فائرنگ کو حادثاتی قرار دینے کا بیان

ربیعہ احسن قتل کیس: گرفتار شوہر احسن طاہر کا فائرنگ کو حادثاتی قرار دینے کا بیان

18 ویوز

راولپنڈی: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) 92 نیوز کی مقتولہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار 18ویں گریڈ کے سرکاری ملازم شوہر احسن طاہر نے اپنے ابتدائی بیان میں فائرنگ کو حادثاتی قرار دے دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم احسن طاہر نے موقف اپنایا ہے کہ وہ واقعے کے وقت اسلحے کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو ربیعہ احسن کو جا لگی، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ملزم احسن طاہر کو واقعے کے فوری بعد حراست میں لے کر شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ابتدائی بیان کے ساتھ ساتھ موقع سے ملنے والے اسلحے، سائنسی و فرانزک شواہد اور دیگر تمام قانونی و تفتیشی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی اصل حقیقت اور وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Post Bottom Ad Panel