Post Main Ad Panel
Read in English لاہور بلیوز نےقومی انڈر 19 چیمپئن شپ 2026-27 کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور بلیوز نےقومی انڈر 19 چیمپئن شپ 2026-27 کا ٹائٹل جیت لیا

2 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) لاہور بلیوز نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل کے تیسرے روز راولپنڈی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر قومی انڈر 19 چیمپئن شپ 2026-27 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 187 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 63.4 اوورز میں 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں لاہور بلیوز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف ملا۔ لاہور بلیوز کے ابتسام اظہر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہور بلیوز نے 200 رنز کا ہدف 77.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔ لاہور بلیوز کی جانب سے داؤد توقیر رانا 86 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور شاندار اننگز کھیلی جبکہ نقیب اللہ نے 53 رنز کا اہم تعاون پیش کیا۔ راولپنڈی کی جانب سے محمد حسن خان نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بیٹنگ کی بدولت داؤد توقیر رانا کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) قرار دیا گیا۔

Post Bottom Ad Panel