Post Main Ad Panel
Read in English گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی، پاکستان جونیئر نے چین جونیئر کو 5-2 سے ہرا دیا

گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی، پاکستان جونیئر نے چین جونیئر کو 5-2 سے ہرا دیا

30 ویوز

گوجرہ / فیصل آباد: 29 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی سرپرستی اور ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بہترین انتظامات کی بدولت تاریخی گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کا شاندار بحالی کے ساتھ انعقاد ہوا، جہاں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے چین جونیئر ہاکی ٹیم کو دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کے بعد 5-2 سے شکست دے دی۔

طویل عرصے بعد بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی اور پورا سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دوستانہ میچ میں کمشنر فیصل آباد کی نمائندگی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاکم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ قمر محمود منج، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کمشنر فیصل آباد نے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ ایڈیشنل کمشنر قیصر عباس رند اور ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور گوجرہ کی نرسری کو فعال بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور مستقبل میں بھی گوجرہ سٹیڈیم میں قومی و بین الاقوامی میچز کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں ہاکی کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel