Post Main Ad Panel
Read in English ستیانہ روڈ ڈی گراؤنڈ: پان شاپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

ستیانہ روڈ ڈی گراؤنڈ: پان شاپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

9 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ستیانہ روڈ ڈی گراؤنڈ کے قریب ہریاں والا چوک میں واقع ایک پان شاپ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہریاں والا چوک میں واقع پان شاپ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق بروقت امدادی کارروائی کے باعث آتشزدگی کے اس واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جبکہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر مکمل قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Post Bottom Ad Panel