Post Main Ad Panel
Read in English ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر 8 لاکھ کا فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم یونس مسیح گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر 8 لاکھ کا فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم یونس مسیح گرفتار

5 ویوز

فیصل آباد / ساہیوال: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ایف آئی اے فیصل آباد زون نے اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا نے والے مطلوب ملزم یونس مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ساہیوال سرکل نے ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال کی ہدایات پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یونس مسیح ولد لازر مسیح کو حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) فیصل آباد میں سال 2025 کے مقدمہ نمبر 71/2025 بجرم امیگریشن آرڈیننس کے تحت پرچہ درج تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے مدعی کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم رقم وصولی کے باوجود نہ تو اسے بیرونِ ملک بھجوایا اور نہ ہی پیسے واپس کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel