Post Main Ad Panel
Read in English سالانہ پولیس انٹر ریجن ٹورنامنٹ 2026 میں فیصل آباد ریجن پولیس کی بیڈمنٹن ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

سالانہ پولیس انٹر ریجن ٹورنامنٹ 2026 میں فیصل آباد ریجن پولیس کی بیڈمنٹن ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

14 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) سالانہ پولیس انٹر ریجن/یونٹس ٹورنامنٹ 2026 میں فیصل آباد ریجن پولیس کی بیڈمنٹن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جس پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے کھلاڑیوں اور کوچز کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او آفس فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں آر پی او انعام الرحمن ملک نے بیڈمنٹن ٹیم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں ذیشان، نعیم اور سلمان منظور سمیت بیڈمنٹن کوچ سہیل شہزاد اور ہینڈ بال کوچ بابر سلطان کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں پولیس ملازمین کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ آر پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس ملازمین میں کھیلوں کے رجحان کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی سرپرستی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel