فیصل آباد
میوزک لوورز کے لیے بڑا سرپرائز: بینڈ کاوش اپنے مقبول اور لازوال گانوں سے شائقینِ موسیقی کو محظوظ کرے گا
42
ویوز
فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے موسیقی کے دلدادہ شہریوں کے لیے ایک شاندار اور روح پرور شام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں ملک کا مشہور و معروف میوزیکل بینڈ "کاوش" (Kaavish) اپنا لائیو کنسرٹ پیش کرے گا۔
کنسرٹ کا انعقاد ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 کو رات 8:00 بجے نیچرلز کلب اینڈ ریسارٹ (Naturals Club & Resort) فیصل آباد میں ہو گا۔ اس میوزیکل نائٹ کے دوران بینڈ کاوش کے فنکار اپنے لازوال گانوں اور سحر انگیز دُھنوں کے ذریعے شائقینِ موسیقی کے دل جیتیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے شائقین کے لیے بہترین انتظامات اور پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔