Post Main Ad Panel
Read in English پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی کامیا ب کارروائی: چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی کامیا ب کارروائی: چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

53 ویوز

فیصل آباد:20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پٹرولنگ پولیس فیصل آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ پل کہنہ کی ٹیم نے شفٹ انچارج اے ایس آئی شاہد رمضان کی قیادت میں دورانِ چیکنگ اور کارروائی کے بغیر کسی قانونی دستاویزات کے چلائی جانے والی چوری شدہ موٹر سائیکل کو فوری تحویل میں لے کر برآمد کر لیا۔

ترجمان پٹرولنگ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس شاہراہوں پر عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

Post Bottom Ad Panel