Post Main Ad Panel
Read in English ترکھانی کے قریب المناک حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور گرفتار

ترکھانی کے قریب المناک حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور گرفتار

15 ویوز

فیصل آباد: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے ترکھانی میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث رکشے کو ٹکر مار کر 4 افراد کے جاں بحق اور 7 کے شدید زخمی ہونے کا باعث بننے والے بس ڈرائیور کو تھانہ ترکھانی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور آصف نے تیز رفتاری اور شدید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر رکشے کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں شوکت، مقصودہ بی بی، ہادیہ بی بی اور معظم موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ حادثے میں عدنان، مصباح، شازیہ، خالد اور سبحان سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترکھانی مزمل عباس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور آصف کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ترکھانی پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والی غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانونی طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel