Post Main Ad Panel
Read in English تیز رفتاری سے ویگن چلا کر شہریوں کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

تیز رفتاری سے ویگن چلا کر شہریوں کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

30 ویوز

 الشفاء ہسپتال کے قریب حادثے میں طیب اور فیضان جاں بحق، ابراہیم زخمی

 ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے ملزم علی عمران کو گرفتار کر لیا

 انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح، غفلت سے ڈرائیونگ پر قرار واقعی سزا دی جائے گی

فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کے احکامات پر فیصل آباد پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے ویگن چلا کر شہریوں کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم علی عمران نے الشفاء ہسپتال کے قریب لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ویگن چلاتے ہوئے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں دو شہری طیب اور فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا شہری ابراہیم شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے ٹیم کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور علی عمران کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر سی پی او تنویر حسین کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزم کو سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور قانون کی عمل داری فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel