Post Main Ad Panel
Read in English ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا دورہ کمالیہ، ناکہ بندی کا معائنہ، اہلکاروں کو کڑی چیکنگ کی ہدایت

ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا دورہ کمالیہ، ناکہ بندی کا معائنہ، اہلکاروں کو کڑی چیکنگ کی ہدایت

57 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے کمالیہ کا دورہ کر کے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس اور سیکیورٹی ڈیوٹی کا بچشمِ خود جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے دورے کے دوران ناکہ بندی پوائنٹس پر سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے طریقہ کار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے اور اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدِ باب کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام اہلکار شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری ذمہ داری، مستعدی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

Post Bottom Ad Panel