Post Main Ad Panel
Read in English ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کا تحصیل 18 ہزاری میں ویٹرنری ہسپتال اور دفاتر کا سرپرائز دورہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کا تحصیل 18 ہزاری میں ویٹرنری ہسپتال اور دفاتر کا سرپرائز دورہ

28 ویوز

فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا و فیصل آباد ڈویژنز ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری میں سول ویٹرنری ہسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر اور سہولت مرکز کا دورہ کر کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ہسپتال کی دفتری کارکردگی، سرکاری ادویات کے سٹاک، ویکسینیشن کی مناسب نگہداشت اور الٹراسونوگرافی کی دستیاب سہولیات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی کوالٹی جانچنے کے لیے فیلڈ میں موجود مویشی پال حضرات سے ٹیلی فون پر براہِ راست رابطہ کیا اور لائیوسٹاک عملے کے رویے و ادویات کی فراہمی کے بارے میں فیڈبیک حاصل کیا۔

ڈاکٹر ساجد اقبال نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور عملے کو تاکید کی کہ تمام دفتری و طبی ریکارڈ کی درستگی، ویکسینز کی کولڈ چین کی دیکھ بھال، اور الٹراسونوگرافی سروسز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر بروقت اور معياری ویٹرنری سہولیات پہنچانا ترجیح ہے تاکہ لائیوسٹاک سیکٹر کو تقویت مل سکے اور عوامی سہولیات کا معیار مسلسل بہتر ہو۔

Post Bottom Ad Panel