Post Main Ad Panel
Read in English ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کا دورہ، سول ویٹرنری ہسپتال، آپریشن تھیٹر اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کا تفصیلی معائنہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کا دورہ، سول ویٹرنری ہسپتال، آپریشن تھیٹر اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کا تفصیلی معائنہ

21 ویوز

چنیوٹ: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور سول ویٹرنری ہسپتال، آپریشن تھیٹر، دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر ساجد اقبال نے تحصیل چنیوٹ اور بھوانہ کے مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز (AITs) کے ساتھ چنیوٹ میں جبکہ تحصیل لالیاں کے ٹیکنیشنز کے ساتھ لالیاں میں الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہرڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (Herd Transformation Project) پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نارمل فریزین، سیکسڈ اور براہمن سیمن ڈوزز کی تقسیم اور استعمال سے متعلق ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ موصول شدہ، استعمال شدہ اور دستیاب سیمن ڈوزز کا مکمل و تازہ ترین ریکارڈ مرتب رکھا جائے اور تمام سرگرمیوں کا ایس پی ایم ایس (SPMS) سسٹم پر سو فیصد اندراج یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری چنیوٹ کا بھی دورہ کیا اور فیلڈ میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، ریکارڈ اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران او پی ڈی رجسٹرز، ویکسینیشن اور مصنوعی نسل کشی کے ریکارڈ کی کسانوں سے براہِ راست رابطے کے ذریعے تصدیق کی گئی، جبکہ ادویات کے اسٹاک، کولڈ چین کی صورتحال، سرکاری ریکارڈ، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر ساجد اقبال نے متعلقہ افسران کو ویٹرنری سہولیات کی بہتری، تشخیصی و جراحی خدمات کے مؤثر استعمال اور ہرڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Post Bottom Ad Panel