فیصل آباد
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا تحصیلدار آفس پیر محل کا معائنہ، میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
29
ویوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے تحصیلدار آفس پیر محل کا دورہ کیا اور دفتری امور اور ریونیو ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران تحصیلدار نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کے امور اور ریکارڈ کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے تمام سرکاری امور کو شفاف انداز میں چلانے کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں شفافیت، میرٹ اور عوامی درخواستوں پر بروقت کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔