حادثات سے بچاؤ اور محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک اصولوں کی پابندی ضروری ہے، سی ٹی او
فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیرِ اہتمام چناب ملز نشاط آباد کے ورکرز اور ملازمین کے لیے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے دوران چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے صنعتی ادارے کے ملازمین کو روڈ سیفٹی، حادثات سے بچاؤ کی تدابیر اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ ہیلمٹ کا استعمال، بائیک اور گاڑی چلاتے وقت مقررہ رفتار کی پابندی، اور لکیروں و اشاروں کا احترام قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "محفوظ شاہراہیں ہماری اولین ترجیح ہیں" اور فیصل آباد کی شاہراہوں کو حادثات سے پاک بنانے کے لیے مختلف اداروں کے ورکرز، طلباء اور عام شہریوں کی آگاہی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔