Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او تنویر حسین نے برآمد شدہ زیورات متاثرہ کینیڈین شہری طارق اکرام کے حوالے کر دیے

سی پی او تنویر حسین نے برآمد شدہ زیورات متاثرہ کینیڈین شہری طارق اکرام کے حوالے کر دیے

7 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی قیادت میں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کینیڈین شہریت کے حامل شہری طارق اکرام کے گھر شادی کی تقریب سے چوری ہونے والے 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اویس نے کینیڈین نیشنل طارق اکرام کے گھر میں شادی کی تقریب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی زیورات چوری کر لیے تھے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تفتیش کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اویس کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ تمام مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے برآمد شدہ زیورات اصل مالک کینیڈین شہری طارق اکرام کے حوالے کیے۔ زیورات واپس ملنے پر متاثرہ شہری نے شدید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او تنویر حسین اور فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ سی پی او تنویر حسین نے نمایاں کارکردگی پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن علی اکبر کو شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثوں کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel