Post Main Ad Panel
Read in English گرجا گھروں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

گرجا گھروں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

16 ویوز

فیصل آباد: 1 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر اتوار کی عبادت کے موقع پر ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف اور سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق عبادت کے موقع پر مسیحی برادری کے مذہبی مقامات کی تحفظ کے لیے 1100 سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات، چرچز اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ اور گشت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہ کر چرچز کی سیکیورٹی کی برا راست نگرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور سیف سٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے کڑی چیکنگ کی جا رہی ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدباب کیا جا سکے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل اور تدابیر بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel